Headlines -1600 - Saturday - 07 - March - 2015
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سوال پوچھے جانے پر اٹھ کر چلے گئے ۔ ورلڈ کپ 2015کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں شاندار فتح کے بعد جب ہیڈ کوچ وقار یونس میڈیا سے بات چیت کیلئے آئے تو انہیں اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب صحافی نے وکٹ کیپر سرفراز احمد سے متعلق سوال پوچھ کر ان کو لاجواب کر دیا۔پہلے تو انہوں نے اس سوال کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سرفراز کی قابلیت پر کبھی بھی شک نہیں تھا تاہم صحافیوں نے ان کی گزشتہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیا تو وقار یونس نے اس صورتحال میں پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے جانے میں ہی اپنی عافیت جانی۔
واضح رہے کہ وقار یونس سرفراز احمد کی صلاحیتوں کو مسلسل نظرانداز کرتے ہوئے انہیں خراب تیکنک والا کھلاڑی قرار دیتے آئے ہیں، ان ہی کی وجہ سے وکٹ کیپر بیٹسمین کو ابتدائی چاروں میچز میں کھلایا ہی نہیں گیا۔